پاکستان
23 جون ، 2015

گرمی سے جاں بحق افراد کی پارلیمنٹ کے باہر غائبانہ نماز جنازہ

گرمی سے جاں بحق افراد کی پارلیمنٹ کے باہر غائبانہ نماز جنازہ

اسلام آباد ......پارلیمنٹ ہائوس اسلام کے باہر کراچی میں گرمی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی غائبائنہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ میں حکومتی و اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔نماز جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق جان نے پڑھائی ۔قبل ازیں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا اوربجلی کی طویل بندش پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر اپوزیشن جمع کو یوم سیاہ کا اعلان بھی کیا ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اسمبلی کو بتایا کہ کے الیکٹرک پر وفاق کا کنٹرول نہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالنے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :