انٹرٹینمنٹ
13 مئی ، 2012

ٹوکیومیں ہواہالی وڈفلم ڈارک شیڈوکاپریمیئر

ٹوکیومیں ہواہالی وڈفلم ڈارک شیڈوکاپریمیئر

ٹوکیو ... ہالی وڈکی نئی ویمپائرکامیڈی فلم ڈارک شیڈوکاپریمیئر ٹوکیومیں ہوا۔مداحوں نے اداکارجونی ڈیپ اورہدایت کار ٹم برٹن کاشانداراستقبال کیا۔ٹوکیوکے روپونگی ارینا میں ریڈکارپٹ تقریب ہوئی۔شہرمیں چلنے والی تیزہواوٴں کے باوجود بھوتوں کی فلموں کے شائقین کی بڑی تعدادنے اداکارجونی ڈیپ اورہدایت کارٹم برٹن کاوالہانہ استقبال کیا۔کئی افرادنے ویمپائرکاسٹیوم پہن رکھے تھے جس سے ماحول اوربھی پراسرارلگ رہاتھا۔جونی ڈیپ اورٹم برٹن نے پرستاروں کوآٹوگراف دیے اوران کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔ڈارک شیڈو ساٹھ کی دہائی میں امریکا کے مقبول ٹی وی سوپ اوپراسے متاثرہوکربنائی گئی ہے۔یہ فلم جاپان بھرمیں انیس مئی کوسنیماوٴں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :