پاکستان
23 جون ، 2015

کراچی : گرمی سے اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : گرمی سے اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ......سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے شدید گرمی کے باعث ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام سرکاری دفاتر میں آج چھٹی دیدی ۔ انہوں نے کہا کراچی میں اس طرح سے اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔بجٹ اجلاس میں دعا کیلئے مختص وقت میں ہی اراکین اسمبلی کراچی میں 600 جانیں نگل جانے والی گرمی اور لوڈ شیڈنگ پر بلبلا اٹھے۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ایوان میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر کے قبرستانوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے سروسز کے سوا تمام سرکاری دفاتر میں آج چھٹی کااعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ وفاق کے ساتھ ہے۔ تمام اراکین کے متفق ہونے کے بعد اسپیکرآغا سراج درانی نے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے کل تک کیلئے ملتوی کردیا۔شدید گرمی کی حالیہ لہر سے کراچی سمیت سندھ بھر میںکل اور آج کئی سو لاشیں گریں ۔ حکومت سندھ کل بھی خود کو بے قصور کہتی تھی اور آج بھی بحران کا ذمے دار وفاق کو ٹھہراتی ہے۔

مزید خبریں :