دنیا
23 جون ، 2015

پی ٹی آئی اوورسیز انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع

پی ٹی آئی اوورسیز انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع

پیرس.....رضا چوہدری.....پاکستان تحریک انصاف اورسیز سطح پر ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اورسیز چیسٹر کے بعض عہدیداروں کی بے جا مداخلت کے خلاف آواز بلند کرنے والے پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر خان اور ڈنمارک کے رہنما میاں طارق لندن پہنچ گئے، جہاں پارٹی کے چیئرمین عمران خان سمیت اہم رہنمائوںسے ملاقاتیں کریں گےاور انٹراپارٹی انتخابات کی صحیح صورت حال سے قیادت کو آگاہ کریں گے۔ اس سلسلے میںمحترمہ فوزیہ قصوری سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد اورسیز سطح پر انٹراپارٹی انتخابات اور موجودہ تنظیموں کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے سامنے آئیں گے اور اوورسیز سطح پر پارٹی میں بعض رہنمائوں اور کارکنوں کے تحفظات دور کئے جانے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزید خبریں :