23 جون ، 2015
پشاور .....وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں واپڈااہلکارملوث ہیں، عابدشیرعلی خودپشاورآکربجلی تقسیم کرنے کاشیڈول بنائیں ،پیسکوچیف ہم سے چھپتا پھرتا ہےاگربجلی نہ دی گئی توپھراسلام آباد جاکراحتجاج کرینگے۔وزیراعلی چیمبرمیں میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کاکہناتھا کہ واپڈاخیبرپختونخواکواس کےحصے کی بجلی نہیں دیتا ،عابد شیر علی صرف ٹی وی پر باتیں کرتا ہے ،لوڈ شیڈنگ کا حل نہیں بتاتاوہ کہتاہے کہ وزیراعلی بجلی کاشیڈول بنائے لیکن میں اس سے کہتاہوں کہ وہ آکرشیڈول بنائے۔ ان کا کہناتھا کہ بجلی چوری میں واپڈا اہلکار ملوث ہیں مگر انہیں کوئی سزا نہیں دی جاتی،پیسکو چیف ہم سے چھپتا پھیرتا ہے، واپڈا والے چوری اور دیدہ دلیری کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ قومی وطن پارٹی کو حکومت میں دوبارہ شامل ہونے کی دعوت دی ، جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس سے بھاگ گئی اور بائیکاٹ کیا جوصوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جہاں بدنظمی ہوئی وہاں دوبارہ الیکشن کے بعد ضلعی حکومتیں بنیں گی۔