23 جون ، 2015
کراچی .....کراچی میں شدید گرمی سے متاثر ہ افراد کو فوری طبی امداد پہنچانے کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز کی جانب سے مختلف اسپتالوں اور مقامات پر 14 کیمپس لگائے گئے ہیں،جہاں مریضوں کا علاج جاری ہے۔کراچی میں 3 سرکاری اسپتالوں جناح ، عباسی شہید ، سول اسپتال اورعائشہ باوانی اسکول میں پاک آرٕمی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،جہاں علاج کے ساتھ مریضوں کو پینے کا ٹھنڈے فراہم کیا جارہا ہے۔رینجرز نے بھی سندھ رینجرز اسپتال کے سمیت 10 مختلف مقامات پر امدادی مراکز قائم کیے ہیں۔رینجرز کے مطابق اب تک ریلیف کیمپس میں 2 سو زائد مریض داخل ہوچکے ہیںجبکہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔