پاکستان
23 جون ، 2015

گرمی سے اموات کی ذمے دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے، عمران

گرمی سے اموات کی ذمے دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے، عمران

اسلام آباد....... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی ہلاکت کی ذمے دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے،عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں حکومت عوام کو بجلی اور پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، صوبائی حکومت منظر عام سے غائب ہے، کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومتیں دونوں ہیں ، اگر کراچی میں عوام گرمی اور پانی و بجلی سے محروم ہیں تو دیہی علاقوں میں اس سے بھی برا حال ہوگا۔

مزید خبریں :