24 جون ، 2015
کراچی .....پاکستان تحر یک انصاف نے کراچی میں بجلی کے بحران پر سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کراچی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما علی زیدی نے کہا کہ اللہ کی طرف سے شہرویوں پر گرمی آزمائش ہے لیکن حکومتی نا اہلی ہے کہ شہر میں قبرستانوں اور اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ قائم علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ مر رہے ہیں اور وزیر اعلی سندھ افطار ڈنر دے رہے ہیں، اربوں روپے صحت کے نام پر خرچ کیے لیکن اسپتالوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں ان کی ذمے داری نہیں ہے انہیں وزارت چھوڑ دینی چاہیے۔