پاکستان
24 جون ، 2015

ڈی جی آئی ایس آئی کا وزیراعظم کو 9 ایم ایم پستول کا تحفہ

ڈی جی آئی ایس آئی کا وزیراعظم کو 9 ایم ایم پستول کا تحفہ

راولپنڈی....... ڈائریکٹر جنر ل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو 9 ایم ایم کا جدید پستول تحفے میں دیا ہے ۔ ذرائع نے جیو نیوزکو بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کو لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نائن ایم ایم پستول ان کے 30 مئی کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر دیا ۔ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طورپر اپنے پاس رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی ہے، جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نوازشریف کیلئے نرم کرنےکی منظوری دیدی ہے۔

مزید خبریں :