پاکستان
24 جون ، 2015

کراچی: 850 سے زائد جانیں لینے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی: 850 سے زائد جانیں لینے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی ........کراچی میں 850سے زائد جانیں لینے کے بعد جان لیوا گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ، بوندا باندی کی توقع ہے۔ شہر میں اب تک لو لگنے کے باعث مرنیوالوں کی تعداد 850 سے تجاوز کر گئی۔جناح اسپتال میں صرف آج50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔کراچی میں شدید گرمی کا زور توٹوٹ گیا ہے لیکن گزشتہ رات سے اب تک مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مزید 120 افراد کی جانیں نگل گیا ، جس کے بعد شہر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 850 سے تجاوز کر گئی ہے ۔کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی تو ہو ئی، لیکن اب بھی لو لگنے کے باعث درجنوں افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔گزشتہ رات سے اب تک جناح اسپتال میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 24 گھنٹوں میں 8 ،لیاقت نیشنل اسپتال میں 6 ،سول اسپتال میں 15 ،گورنگی اسپتال میں 14،لیا قت آباد اسپتا ل میں 6، کے ایم سی کے اسپتالوں میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔شہر میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 5 روز میں مرنیوالوں کی کل تعداد850 تک جاپہنچی ہے ۔انڈس اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب ،ضیاالدین اسپتال اور این آئی سی ایچ میں گزشتہ رات سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جس کے تحت بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلاجائے ۔ سحر وافطار میں پانی کا استعمال زیادہ کریں ،پانی سے بار بار منہ کو دھویا جائے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں ۔

مزید خبریں :