24 جون ، 2015
کراچی ......کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 5 ملزمان کو اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔مقامی عدالت نے شعیب شیخ،ذیشان احمد ،ذیشان انور ،محمد صابر اور وقاص عتیق کو اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے تمام ملزمان کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔