پاکستان
24 جون ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ دھرنا

کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ دھرنا دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہرکے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف دیئے گئے دھرنے میں شرجیل میمن، نثار کھوڑو، صوبائی وزراء اور پی پی کے اراکان موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر بجلی خواجہ آصف مرنے والوںں کو معاوضہ دیں یا استعفیٰ دیں۔بجلی کے بحران پر کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف ارکان اسمبلی نے نعرے بھی لگائے۔

مزید خبریں :