پاکستان
24 جون ، 2015

ایم کیو ایم نے بی بی سی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے

ایم کیو ایم نے بی بی سی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات مسترد کر دیے

کراچی........ایم کیوایم نے بی بی سی کی رپورٹ میں لگائےگئےالزامات کومسترد کردیا ۔ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اور پاکستان کی یکجہتی اوراستحکام پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اسی حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا ہے کہ ان کی جماعت کے خلاف الزامات نئے نہیں، برطانوی حکام کے پاس ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیے جائیں۔

مزید خبریں :