25 جون ، 2015
حیدر آباد........سندھ میں حیدر آباد،بدین ،عمر کوٹ اور تھر پار کر میں شدید گرمی کے باعث آج مزید سات افراد دم توڑ گئے جس کے بعد پانچ روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 61ہوگئی ہے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق حیدرآبا دمیں گرمی ، حبس اورڈی ہائیڈریشن کے باعث 12 گھنٹوں میں مزید 6افراد مختلف اسپتالوں میں زندگی کی بازی ہار گئےجس کے بعد حیدرآباد میں 5 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے ۔تھر پار کر کے علاقے چھاچھرو کا رہائشی عمر کوٹ کے اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ مٹھی کے سول اسپتال میں 2 روز کی بچی انتقال کر گئی ۔5 روز میں بدین ،عمر کوٹ اور تھر پار کر میں ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی ہے۔