پاکستان
25 جون ، 2015

افغان طالبان پر واضح کر دیا مسلح جدوجہد کے حامی نہیں ،پاکستان

افغان طالبان پر واضح کر دیا مسلح جدوجہد کے حامی نہیں ،پاکستان

اسلام آباد.........سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ان کی مسلح جدوجہد کی حمایت نہیں کرتا ۔ طالبان کو اشرف غنی کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے قومی دھارے میں آنا ہو گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس نزہت صادق کی صدارت میں ہوا ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دفتر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا افغان طالبان پاکستان کےہاتھ سے نکل گئے ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ طالبان کو زمینی قبضہ نہ کرنے دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سےمفاہمت کےعمل میں پوری طرح مگن ہے۔پاکستان نے افغان طالبان کو لڑائی ختم کرنے کا صاف صاف پیغام دیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ بھارت مذاکرات کی بحالی سےانکار کررہا ہے۔

مزید خبریں :