دنیا
25 جون ، 2015

بھارت کی ریاست گجرات میں شدید بارشوں سے 34 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست گجرات میں شدید بارشوں  سے 34 افراد ہلاک

گجرات ........بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں نے 34 افراد کی جان لے لی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلندسیلا ب کا خدشہ ہے۔گجرات میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔احمد آباد،راجکوٹ ،امریلی سمیت کئی علاقے بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیلابی صورتحال کے باعث کئی دیہاتوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے ٹوٹ گیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل بھی کیا گیا ہے۔ اس موسمی صورتحال سے ٹرین سروس اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کے بعد دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔اننت ناگ اور پلوامہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، جبکہ اگلے 48 گھنٹوں میں مقبوضہ کشمیر میں مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :