25 جون ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا ہےکہ کراچی میں جو ہلاکتیں ہوئیں، یہ بڑا سانحہ ہے، وفاق کا اس وقت کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں، نئے معاہدے میں کراچی کے عوام کا مفاد سامنے رکھا جائے گا۔ اگر ہم عوام کو بجلی نہ دے سکے تو پھر ان سے ووٹ کیسے مانگیں گے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی رہنمائی میں نیا معاہدہ کیا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خبریں سامنے آئی ہےکہ کراچی کےقبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ قبرستانون پہ ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بن جائیں، تو مردوں کو جگہ کیسے ملے گی۔وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے بجلی مہیا کرنے کا وعدہ کر کے ایوان تک پہنچے، یہ وعدہ ضرور پورا کریں گے۔