پاکستان
25 جون ، 2015

سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس، مزید 15 افراد دم توڑ گئے

سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس، مزید 15 افراد دم توڑ گئے

حیدرآباد.......سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے باعث مزید 15 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد 5دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں گرمی ، حبس اورڈی ہائیڈریشن کے باعث 12 گھنٹوں میں مزید 6 افراد مختلف اسپتالوں میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں بھی ہیٹ اسٹروکس سے متاثرہ تین افراد دم توڑ گئے۔جس کے بعد حیدرآباد میں 5 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔تھر کے گاؤں رام سر میں 3بچیاں لقمہ اجل بن گئیں، مرنے والی بچیوں کی عمریں 3 سے5 سال کے درمیان تھیں۔ سول اسپتال مٹھی میں دو روز کی بچی انتقال کرگئی جبکہ چھاچھرو کا رہائشی ایک شخص عمرکوٹ اسپتال میں انتقال کرگیا۔ تھر میں 5روز میں موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ پیپلزمیڈیکل اسپتال نواب شاہ میں 15سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ پانچ روز میں بدین میں 12، مٹیاری میں 9، ٹنڈوالہٰ یار میں 5، عمر کوٹ میں 6 افراد شدید گرمی اور لُو لگنے سے زندگی سے منہ موڑگئے۔

مزید خبریں :