25 جون ، 2015
اسلام آباد.......ارکان پارلیمنٹ نےمطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم پرالزامات کی جامع تحقیقات کرائی جائیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ یہ الزامات بہت سنگین ہیں، انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تحقیقات کا آغاز ہوچکاہے یہاں بھی تحقیقات ہوں گی، یہ 90 کی دہائی نہیں، ایم کیو ایم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی۔