26 جون ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی آٹھویںکی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ چھاپنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر میاں محمودا لرشید نے بھی پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرا دی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے شائع کی گئی آٹھویں جماعت کی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ شائع کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔شہباز شریف نے اسے فاش غلطی قرارداد دیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ غلط نقشے چھاپنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نےبھی نصابی کتاب میں ہزارہ اور سرائیکستان کے نقشے شامل کرنے کےخلاف قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔