پاکستان
26 جون ، 2015

ن لیگ نے حافظ حفیظ الرحمان کو وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کردیا

ن لیگ نے حافظ حفیظ الرحمان کو وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کردیا

گلگت......پاکستان مسلم لیگ ن نے حافظ حفیظ الرّحمان کو گلگت بلتستان کا نیا وزیرِاعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج موسم کی خرابی کے باعث گلگت نہیں جا سکے، انہیں نئے وزیرِ اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی۔حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان میں ن لیگ کے صدر اور نو منتخب رکن ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا اعلان کچھ روز بعد کردیا جائےگا۔ وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر حاجی فدا محمّد ناشاد اور ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کو بِلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں :