پاکستان
26 جون ، 2015

ترک وزیراعظم کی اہلیہ کے ہار کا معاملہ،یوسف گیلانی کا اسٹاف دفتر خارجہ پہنچ گیا

اسلام آباد ......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اسٹاف ترک وزیراعظم کی اہلیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دئیے جانیوالا ہار جمع کرانے کیلئے دفتر خارجہ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا اسٹاف ہار لے کر توشہ کانے پہنچ گیا ہے ۔ذرائع کا مزیدکہناتھاکہ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کی آمد پر کیبنٹ سیکرٹریٹ سے جواب دیا گیا کہ آپ ہار کی واپسی کیلئے دفتر خارجہ یا وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذریعے آئیں۔

مزید خبریں :