26 جون ، 2015
کراچی .....عالمی سب میرین کیبل آئی ایم وی کی مرمت مکمل کرلی گئی،پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ 19فیصد سےبڑھ کر50 فیصد کی سطح پرآگئی،مکمل بحالی میں پندرہ بیس دن لگیں گے ۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق عالمی سب میرین کی کیبل آئی ایم وی کی مرمت مکمل کرلی ہے ، جس کے بعد انٹرنیٹ کی اسپیڈ 19فیصد سے 50فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ٹیلی کام ذرائع کا مزید کہناتھا کہ خراب ہوئے دوسرے کیبل سی ایم وی فور کی مرمت جاری ہے ،پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحال میں 15سے20دن لگ سکتےہیں۔