کھیل
27 جون ، 2015

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار

ناٹنگھم......پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ومبلڈن چیمپئن شپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے ۔ اعصام الحق ناٹنگھم اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ کے کوارٹڑ فائنل سے دستبردار ہونا پڑا تھا ۔ اعصام الحق کے ابتدائی ٹیسٹ سے کسی بڑی انجری کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن اب بھی کچھ ٹیسٹس باقی ہیں جس کے بعد ان کی ومبلڈن میں شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعصام الحق نے ومبلڈن منتظمین کو درخواست دی ہے کہ ان کے میچز تاخیر سے شیڈول کئے جائیں تاکہ وہ میچ سے قبل مکمل فٹنس بحال کرلیں۔

مزید خبریں :