پاکستان
28 جون ، 2015

راجن پور: برساتی ریلوں سےچک شہید میں نہر کے پشتے میں شگاف

راجن پور: برساتی ریلوں سےچک شہید میں نہر کے پشتے میں شگاف

راجن پور......راجن پور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے نہر میں بیس فٹ شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے ہزار ایکڑ سے زیادہ فصلیں تباہ اور دس بستیاں زیر آب آگئیں ۔گزشتہ دنوں کوہ سلیمان پر شدید بارشوں کی وجہ سے رود کوہی نالہ کاہا سلطان میں آنے والے بائیس ہزار کیوسک سیلابی ریلاصا دق فیڈر نہر میں داخل ہو ا تو نہر میں بیس فٹ گہرا شگاف پڑ گیا جس سے راجن پور کے علاقوں چک شہد ،سانواہ ،اڈا حید ر آباد، بھکر پورکے بنیادی مرکز صحت سمیت دس بستیا ں زیر آب آگئیں اور ہزار سے زائد ایکڑ پر کپاس چاول اور گنے کی فصلیں تباہ ہو گئیں بستیوں کے گرد پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متاثرہ افراد کے مطابق انھوں نے محکمہ انہاراور انتظامیہ کو اطلاع دی لیکن ا ب تک کوئی بھی ٹیم ان کی مدد کے لیے نہیں پہنچی اور ابھی تک شگاف کو بھی بھرا نہیں جا سکا متا ثرہ لوگوں نے اپنے نقصان کا ذمہ دار محکمہ انہار کو ٹھہرایا ہے۔

مزید خبریں :