28 جون ، 2015
کراچی .......کراچی میں درجہ حرارت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 1 ہزار ایک سو 30 تک جاپہنچی ہے ۔سیکڑوں افراد اب بھی سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ کراچی میں جاری شیدی گرمی کے باعث شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ مریضوں کا رش بھی برقرار ہے اور ہلاکتیں بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔جان لیوا گرمی نے کراچی کا پیچھا نہیں چھوڑا 7 دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں 1130 ہوچکی ہیں شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں گزشتہ رات سے ابتک15 افراد دم توڑ چکے ہیں ۔سرکاری اسپتالوں میں اموات کی شرح بڑھتی ہی جارہی ہے7 دنوں میں اب تک جناح اسپتال میں351لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سول اسپتال میں 170، عباسی شہید اسپتال میں 190،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں یہ تعداد 30،سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 20،سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال میں 25،انڈس اسپتال میں 39،ضیاء الدین اسپتال اسپتالوں کی تین برانچوں میں 55،لیاقت نیشنل اسپتال میں 68،سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 39 ،آغاخان اسپتال میں 30 ،میمن میڈیکل انسٹیوٹ اسپتال میں 23،پٹیل اسپتال میں 40،قومی ادارہ برائے صحت امراض قلب میں50ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔