صحت و سائنس
28 جون ، 2015

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال ختم

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال ختم

پشاور.........پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے مطالبات کی منظوری پر دو روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے گزشتہ روز ایک مریض کے رشتہ داروں کے ہاتھوں عملے پر مبینہ تشدد کے خلاف ہڑتال کر رکھی تھی۔ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا مشتاق جدون اور ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال ختم کر دی گئی۔ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے مطابق پولیس نے عملے پر مبینہ تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جب کہ اسپتال کے ڈی ایس پی عنایت اللہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ساجد ممتاز کو تعینات کیا ہے، جو ان کے بنیادی مطالبات تھے۔

مزید خبریں :