صحت و سائنس
13 مئی ، 2012

خیبرپختونخوا میں پولیو مہم،19ہزار والدین کا قطرے پلانے سے انکار

 خیبرپختونخوا میں پولیو مہم،19ہزار والدین کا قطرے پلانے سے انکار

پشاور… خیبرپختونخوا کے پچیس اضلاع میں 4کروڑ 31 لاکھ 9ہزار 77 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،تاہم انیس ہزارسے زائد بچوں کے والدین نے انہیں پولیو قطرے پلانے سے انکارکردیا۔حالیہ پولیومہم کے دوران خیبرپختونخوا کے پچیس اضلاع میں 4کروڑ 31 لاکھ 9ہزار 77 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔پانچ سال سے کم عمرکے انیس ہزارسے زائد بچے ایسے تھے جن کے والدین نے انہیں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکردیا۔پولیوتوسیعی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ضلع ٹانک اس فہرست میں سب سے آگے ہے جہاں 4474بچے والدین کے انکارکے باعث حفاظتی قطروں سے محروم رہے۔ پشاور 2216بچوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہا۔اس طرح صوابی میں 2106، بنوں 1892 ،مردان 1788، کوہاٹ میں 1744پولیو ویکسین حاصل نہ کرسکے۔اسی طرح نوشہرہ میں 1525 ، لکی مروت 1037، مانسہرہ 545، چارسدہ 494 ،ڈیرہ اسماعیل خان 481، کرک 309 ، ، ہری پور میں 201 ،ہنگو میں 162 ، سوات 52 بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا۔

مزید خبریں :