پاکستان
01 جولائی ، 2015

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات :آج سے نامزدگیوں کیخلاف اپیل کی جاسکے گی

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات :آج سے نامزدگیوں کیخلاف اپیل کی جاسکے گی

اسلام آباد......اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں آج اور کل دائر کی جا سکیں گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا عمل 2 روز جاری رہیگا ۔ اپیلوں پر سماعت اور فیصلے 3 اور4جولائی کو ہو نگے۔5 جولائی کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہوسکتے ہیں ۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں ہوگی، اسی روز انتخابی نشانات بھی الاٹ کیے جائینگے۔ اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں کیلئے الیکشن کمیشن کو4 ہزار190 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :