01 جولائی ، 2015
پشاور......پشاورپولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن میں 6 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں جہانگیر آباد اور شاہین ٹاؤن کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 2سو سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ،حراست میں لیےگئے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔