پاکستان
02 جولائی ، 2015

لاہور:واپڈا ٹاؤن میں ایک شخص نے ماں اور دو بہنوں کو یرغمال بنالیا

 لاہور:واپڈا ٹاؤن میں ایک شخص نے ماں اور دو بہنوں کو یرغمال بنالیا

لاہور ......لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں ایک شخص نے ماں ،دو بہنوں اور دو بچوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مکان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جیو کے مطابق ایک شخص نے اپنی والدہ، بڑی اور چھوٹی بہنوں کو پستول کے ذریعے یرغمال بنا لیا ہے اوراس کا کہنا ہے کہ اس کا بہنوئی جو پولیس میں اسے قتل کرنا ہے۔ پولیس نے تین گھنٹے سے مکان کو گھیرے میں لیاہوا ہے۔ پولیس جیسے ہی آگے بڑھتی ہے وہ شخص فائر کر دیتا ہے۔

مزید خبریں :