پاکستان
01 جولائی ، 2015

صمصام بخاری سمیت کئی پی پی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

صمصام بخاری سمیت کئی پی پی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد.......سابق وزیر مملکت صمصام بخاری سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق وزیر مملکت صمصام بخاری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے نام پر پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے، ن لیگ کی حاکمیت ہمیں قبول نہیں۔ تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی تحریک انصاف کے وژن پر چلے گا وہ ہمارا ساتھی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملکی سیاست میں پیسے کو متعارف کرایا،تحریک انصاف کی تشکیل نو کر رہے ہیں، 2015ء انتخابات کا سال ہے۔ صمصام بخاری کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہونےو الوں میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا، عارف لاشاری، شریف کمبوہ، وسیم اختر اور ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اکرام اللہ رانجھا بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :