پاکستان
01 جولائی ، 2015

گرمی سے موات، شہزاد رائے اور دیگر نے درخواست دائر کر دی

گرمی سے موات، شہزاد رائے اور دیگر نے درخواست دائر کر دی

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایک ہزار سے زائد اموات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور کے الیکٹرک سے 9 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شوکت میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے معروف گلوگار شہزاد رائے اور دیگر این جی اوز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گرمی سے ہلاکتوں کی ذمے داری وفاقی و صوبائی حکومت، کے الیکٹرک،نیپرا و دیگر پرعائد ہوتی ہے، لیکن ہر ادارہ دوسرے ادارے کو الزام دے رہا ہے، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مزید خبریں :