پاکستان
01 جولائی ، 2015

فتویٰ دینے کا اختیار کسی فرد کے پاس نہیں ہونا چاہیے، طاہر اشرفی

فتویٰ دینے کا اختیار کسی فرد کے پاس نہیں ہونا چاہیے، طاہر اشرفی

لاہور.......حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فتویٰ جاری کرنے کا اختیار کسی فرد کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام امن سیمینار ہوا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی اسلام کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، ان سے لاتعلقی کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بچانا ہوگا، جس کے لیے تمام مسالک کے علماء کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :