دنیا
02 جولائی ، 2015

بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، ایمنسٹی

بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، ایمنسٹی

لندن...........انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ بھارتی فورسز کو کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، جو نہ صرف عالمی ذمہ داریوں بلکہ خود بھارتی آئین پر عمل میں ناکامی ہے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے آواز احتجاج اٹھائی ہے، ایمنسٹی نے بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنی مذمتی رپورٹ میں ایمنسٹی نے کالے قوانین Armed Forces Special Powers Act کو ہدف تنقید بنایا ہے جو بھارتی فورسز کو کسی بھی مشتبہ شخص پر بغیر وارنٹ گولی چلانے اور قتل کی اجازت دیتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مکمل اختیارات سے فوجوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کھل چھوٹ ملی ہوئی ہے، آج تک زیادتی میں ملوث کسی ایک فوجی کے خلاف بھی سول عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ ایمنسٹی کی عالمی امور کی ڈائریکٹر مینار پمپل نے کہا کہ بھارت خاموشی اختیار کرکے عالمی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیاہے اور جو اپنے آئین پر عمل میں بھی ناکامی ہے، سالوں سے کشمیر میں ڈھائے جانےو الے مظالم ایمنسٹی کی اس رپورٹ کا حصہ ہیں جنہوں نے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواب دیکھنے والے بھارت کو اصل چہرہ دکھادیا ہے۔

مزید خبریں :