پاکستان
02 جولائی ، 2015

جس پل پر حادثہ ہوا وہ سو سال پرانا اور خستہ حال تھا

جس پل پر حادثہ ہوا وہ سو سال پرانا اور خستہ حال تھا

گوجرانوالہ .......گوجرانوالہ میں جس پل پر ٹرین کا حادثہ ہوا وہ سو سال پرانا اور خستہ حال تھا۔ تاہم وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثہ پل کی خستہ حالی کے باعث پیش نہیں آیا۔ یہ پل 1906ء میں تعمیر کیا گیا جس کی لمبائی ڈھائی سو فٹ ہے۔ اس پل کے نیچے سے نہر اپر لوئر چھناوا ںگزرتی ہے جس کی گہرائی 17 فٹ ہے۔ سو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باعث پل کی حالت نہایت خستہ ہوچکی ہے۔ اس پل پر کچھ عرصہ پہلے تک روزانہ4 سے5 ٹرینیں گزرتی تھیں۔ تاہم پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں یہاں سے گزرنے والی مسافر ٹرینوں کی تعداد کم ہوکر صرف ایک رہ گئی جبکہ کچھ مال بردار ٹرینیں بھی اس پل سے گذرتی تھیں۔ تاہم ریلوے کے وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثہ پل کی خستہ حالی کے باعث پیش نہیں آیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا حتمی تعین تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :