02 جولائی ، 2015
لاہور .......عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان بنی گالہ کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔لاہور میںایک نجی تنظیم نے یتیم بچوں کی کفالت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ریحام خان کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا کے بعد وہ اپنی سرگرمیوں کا دائرہ پنجاب تک بڑھائیں گی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ دار حکومتیں ہو ا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم بنی گالا سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔ ریحام خان نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ یتیموں کے عالمی دن پر منعقدہ اس تقریب میں صوبائی وزرا، سینئر صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔