02 جولائی ، 2015
پشاور.......خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز سمیت امن امان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں کور کمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی شریک ہوئے۔ ایپکس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس کور ہیڈکوارٹر گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت سینئر سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس کے شرکاء کوقبائلی علاقوں میں حالیہ آپریشنزاور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔