03 جولائی ، 2015
کوئٹہ ...... بلوچستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطہ معطل ہو گیا۔بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے بعد موسی خیل، ژوب ،کوہ سلیمان، سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جس سے نشیبی علاقےزیر آب آ گئے ہیں۔ سیلابی ریلوں سے بلوچستان اور پنجاب کا زمینی رابطہ معطل ہو گیا ہے ، سندھ میں گرمی برقرار ہے، تاہم پنجاب کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج قلات، ژوب، ملتان،راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباداورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔