14 مئی ، 2012
کھٹمنڈو…شمالی نیپال میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہونے سے کم سے کم 11افراد ہلاک ہوگئے،طیارے میں 21 افراد سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ جامسوم ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوا۔ امدادی کارکنوں اورفوجی جوانوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ می کم سے کم 11افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ مقامی فضائی کمپنی کا تھا۔