پاکستان
05 جولائی ، 2015

پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر کے چندمقامات پر بارش کا امکان

پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر کے چندمقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد........ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے،محکمہ موسمیات نے پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔سندھ کے زیادہ تر علاقوں میںگرمی کی شدت کم ہو رہی ہے ۔پنجاب میں فیصل آباد، سرگودھا،ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور سمیت بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی گرمی کی شدت کم نہیں ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے ،منگل سے جمعہ کے درمیان پنجاب، خیبر پختونخواہ اورکشمیرمیں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :