05 جولائی ، 2015
لاہور......برطانیہ سےگیٹ وے ایکسچینج اسمگل کرنے والے مسافر کو لاہور ایئرپورٹ پرگرفتار کر لیا گیا ،ایف آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ سے لاہور آنے والا ظفر اسفند نامی مسافر اپنے ساتھ گیٹ وے ایکسچینج لایا تھا،جسے اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ،مسافر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے کسٹمز حکام نے دو سو پاؤنڈ لے کر چھوڑ دیا تھا،ایف آئی اے نے ملزم کا سامان کلیئر کرانے والے پورٹر افتخار کو بھی حراست میں لے کر تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔