05 جولائی ، 2015
مظفر گڑھ......مظفر گڑھ میں حالیہ بارشوں کے بعددریائے جہلم اور چناب میں متوقع سیلاب کے پیش نظر محکمہ انہار نے فلڈ وارننگ جاری کردی ہے ۔محکمہ انہار کےمطابق حالیہ بارشوں کے باعث7جولائی سے9 جولائی تک دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دریائے چناب کے کناروں پر آباد آبادی کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ انہارکی جانب سے مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کوبھی متنبہ کیا گیا ہے کہ دریا کے اطراف واقع سرکاری اور شہری املاک کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی ومالی نقصان نہ ہو سکے۔