پاکستان
05 جولائی ، 2015

لاہور :جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاہور :جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاہور.......لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس ناکے پرمبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد جوہر ٹاؤن سےگزر رہے تھے ،پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں نے انھیں روکا تو ڈاکوؤں نے فائر نگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکو کی موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لیکر لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :