06 جولائی ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے چاقوکےوار کرکے مقامی این جی اوکے منیجر کو قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ جناح ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد مقامی این جی او کے منیجر عبدالرؤف کو چاقوؤں کے وار سے قتل کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاش سول اسپتال پہنچادی جہاں پوسٹ مارٹم کیاجارہاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔