06 جولائی ، 2015
اسلام آباد.....اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائیگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی آج ہی الاٹ کئے جائینگے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 7 جولائی سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ان کی تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 13 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کی جائیگی۔