پاکستان
06 جولائی ، 2015

گجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں،خواجہ سعد رفیق

گجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جائے حادثہ پرنٹ بولٹ،فش پلیٹس ٹوٹےہوئےملےہیں،یہ دیکھناہےکہ ٹرین تیزرفتاری کےباعث الٹی یافش پلیٹس ٹوٹنےسے،گجرانوالہ میںٹرین حادثے کے حوالےسے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیقنےریلوےہیڈکوارٹرزمیںپریس کانفرنس سےخطاب میںسعدرفیق کا کہنا تھاکہمیڈیامیںحادثےسےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ،تاہمٹرین حادثےکی تحقیقات کےلیےتحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آزادانہ طورپرکام کررہی ہے،جےآئی ٹی نےتحقیقات کےمزیدتین سے چار دن مانگےہیں،تحقیقاتی ٹیم کو72 گھنٹےمیں تحقیقات مکمل کرنےکاکہاگیاتھا۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے بتایا کہ ابھی یہ تعین نہیں ہواکہ یہ حادثاتی طورپرہوایاکسی نےکیا، تیزرفتاری کےباعث ٹرین نہیں رکی،اس بات کاجائزہ لےرہےہیں کہ تیزرفتاری کی وجہ کیاتھی۔

مزید خبریں :