06 جولائی ، 2015
کوئٹہ ......سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ جوائنٹ روڈ فائرنگ واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کرینگے، شہر میں پٹرولنگ میں اضافہ کردیاگیاہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج فائرنگ کےواقعے میں ایک حملہ آور زخمی ہوا،بی ایم سی اسپتال میں لائےگئےفائرنگ سےزخمی شخص کی چھان بین ہورہی ہے،ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائینگے۔عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا کہدہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتیں، امن وامان کی بہتری کیلئےہم دن رات کوششیں کررہے ہیں،عوام سے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔