06 جولائی ، 2015
کراچی.....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائر پورٹ حملہ کیس کے مدعی اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے ایس ایف محمد اقبال کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عمیر صدیقی کو گواہ نے شناخت کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ائر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کے مدعی اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے ایس ایف محمد اقبال کو متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ائر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان آصف ظہیر، ندیم برگر اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ ، ترجمان شاہد اللہ شاہد ودیگر کو کیس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔