06 جولائی ، 2015
لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ پوری قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے ،پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جرأت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے،قوم کے اتحاد کی طاقت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی شاندار قربانیوں کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔